دکانداروں کی ہراسگی ، وارداتوں ناقص صفائی کیخلاف مظاہرہ

 دکانداروں کی ہراسگی ، وارداتوں ناقص صفائی کیخلاف مظاہرہ

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر،نامہ نگار )شہر میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی چوری وارداتوں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظام اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کے نام پر دکانداروں کو ہراساں کرنے کے خلاف۔۔۔

 انجمن تاجران بار ایسوسی ایشن سیاسی و مذہبی جماعتوں کے عہدیداروں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان کا ڈی ایس پی آفس کے باہر مظاہرہ،پریس کلب سے دفتر تک احتجاجاً پیدل مارچ اور دفتر میں بیٹھنے کی بجائے ڈی ایس پی سے بات چیت کی۔،شہر کی گھمبیر صورتحال پر تمام تنظیموں اور جماعتوں کی مشترکہ ایکشن کمیٹی بنانے کا فیصلہ،ڈکیتی چوری وارداتیں روکی جائیں، وارداتیں ٹریس اور ریکوریاں کرائی جائیں،شہر میں صفائی و نکاسی آب کا نظام بہتر اور تجاوزات کے نام پر آپریشن کے ذریعے دکانداروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند،محکموں میں کرپشن ختم کی جائے ،مرکزی صدر تاجران عثمان شیخ کی صدر بار منیر کوریہ تاجر صدور اور سول سوسائٹی کے عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس تفصیلات کے مطابق گذشتہ کئی دنوں سے کوٹ ادو شہر میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی چوری کی وارداتوں نے شہریوں کی نیند چھین لیں تھیں تاجر طبقہ اور شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں تجاوزات کے خاتمے کے نام پر آپریشن سے دوکانداروں کو ہراساں اور پریشان کیا جارہا ہے جس پر گذشتہ روز ضلعی و مرکزی انجمن تاجران کوٹ ادو کے زیرِ اہتمام شہر کی تمام تاجر تنظیموں بار ایسوسی ایشن سیاسی و مذہبی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر محمد عثمان شیخ منعقد ہوا جس میں صدر کوٹ ادو بار ایسوسی ایشن ملک منیر احمد کوریہ ودیگر عہدیداروں سمیت سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں