سید طاہر شاہ کا ‘‘بخاری سیاسی گروپ’’ بنانے کا اعلان

سید طاہر شاہ کا ‘‘بخاری سیاسی گروپ’’ بنانے کا اعلان

خان گڑھ(سٹی رپورٹر)سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی خان گڑھ سید طاہر شاہ بخاری نے ڈوگر گروپ کو خیرآباد کہہ دیا 24 سالہ رفاقتیں ختم کرکے خان گڑھ میں بخاری سیاسی گروپ بنانے کا اعلان کردیا۔

تفصیل کے مطابق سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی خان گڑھ سید طاہر عباس شاہ بخاری نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پی پی 271 سے منتخب مسلم لیگ ن کے رہنما سردار عون حمید ڈوگر سے مزاجی ہم آہنگی نہ ہونے کے سبب انہوں نے ڈوگر گروپ کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈوگر گروپ کے ساتھ انکی 24 سالہ رفاقتیں قائم تھیں جنہیں وہ آج ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سابق تحصیل ناظم و مرحوم بزرگ سیاستدان سردار محمد آباد ڈوگر کے احسانات کے مقروض ہیں اس لیے ڈوگر گروپ کے راہنماؤں اور خاندان کے ساتھ ذاتی تعلق ہمیشہ قائم رہے گا تاہم انہوں نے ڈوگر گروپ کے ساتھ اپنی سیاسی راہیں جدا کرلی ہیں سید طاہر عباس شاہ بخاری نے کہا کہ انہوں نے ڈوگر گروپ کو اس وقت چھوڑنے کا اعلان کیا ہے جب ڈوگر گروپ عروج پر اور دور اقتدار میں ہے سید طاہر عباس شاہ بخاری نے مزید کہا کہ وہ خان گڑھ میں بخاری سیاسی گروپ بنانے کا اعلان کررہے ہیں ۔

 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں