خاتون نے رشتہ دارکو پانی میں زہریلی شے ملا کر پلادی

خاتون نے رشتہ دارکو پانی  میں زہریلی شے ملا کر پلادی

کوٹ ادو(نامہ نگار )گھریلو جھگڑے پر قریبی رشتہ دار خاتون نے پانی میں زہریلی شے ملا کر پلادی۔

موضع ہنجرائی مستقل کے رہائشی غلام شبیر کو وٹہ سٹہ شادی لڑائی جھگڑے کی رنجش پر قریبی رشتہ دار خاتون ہاجرہ مائی نے پانی میں زہریلی شے ملا کر پلادی دیگر واقعات میں معمولی توتکار پر بستی پتل کا رہائشی نزیر احمد موہانہ جو کہ محمد یوسف کے ساتھ جارہا تھا 17 سالہ عبدالغفار سے توتکار پر عبدالغفار، عبدالستار، منا کلیم، رایض، محمد شفیق نامعلوم افراد نے ڈنڈے سوٹوں سے لہولہان کردیا۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں