محتسب پنجاب، خاتون کو ڈیتھ گرانٹ کی مد میں 6لاکھ روپے جاری

محتسب پنجاب، خاتون کو ڈیتھ  گرانٹ کی مد میں 6لاکھ روپے جاری

ملتان ( وقائع نگار خصوصی)محتسب پنجاب میجر (ر) اعظم سلمان خان کی ہدایت پر شکایت کنندگان کی دادرسی جاری ہے ۔

کنسلٹنٹ ملتان حمید اللہ خان کی رپورٹ کے مطابق محتسب پنجاب کی مداخلت پر پنجاب ورکر ویلفیئر فنڈ ، لاہور کی طرف سے مسماۃ کنول نیاز کو ڈیتھ گرانٹ کی مد میں مبلغ 6 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی۔ اسی طرح غلام مرتضی کی شکایت پر محتسب پنجاب کے احکامات پر نشاط کالج نے ان کی بیٹی حجاب کو ایف اے کے امتحان کی رول نمبر سلپ جاری کر دی۔جس پر انہوں نے میجر (ر) اعظم سلمان خان محتسب پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں