مقدمہ قتل کے ایک ملزم کو سزائے موت ،دوسرے کوقید

مقدمہ قتل کے ایک ملزم کو سزائے موت ،دوسرے کوقید

میاں چنوں (نامہ نگار ) مقدمہ قتل کے ایک ملزم کوسزائے موت دوسرے کو پانچ سال قید 50ہزار جرمانہ کی سزا کا حکم دوملزم باعزت بری، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے تھانہ صدر کے مقدمہ قتل کافیصلہ سنادیا۔۔

 تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج خانیوال نے میاں چنوں تھانہ صدرکے مقدمہ قتل کافیصلہ سناتے ہوئے ایک ملزم طارق رشید کو جرم ثابت ہونے پرسزائے موت اور اسکے بھائی طاہررشید کو پانچ سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزاکاحکم سنایا ۔عدم ثبوت پردوملزمان کوبری کردیا استغاثہ کے مطابق ملزموں نے ویٹرنری ڈاکٹر مختارگجر کے بیٹے نعمان احمد گجر کواس وقت تیزدھارآلوں سے وار کرکے شدیدزخمی کردیا تھاجب وہ نمازجنازہ پڑھ کرواپس آرہاتھا جوہسپتال پہنچنے سے ہی دم توڑ گیا جس کے قتل کامقدمہ مقتول کے بھائی ڈاکٹرہارون کی مدعیت میں تھانہ صدرمیں درج ہوا تھا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں