شہداء کی قربانیوں کی بدولت امن وامان قائم ہوا، کامران خان

شہداء کی قربانیوں کی بدولت  امن وامان قائم ہوا، کامران خان

ملتان (کرائم رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان نے ضلع لودھراں کا دورہ کیا۔۔

 اس موقع پر ایس پی لیگل ساؤتھ پنجاب حاکم علی نول بھی ہمراہ ایڈیشنل آئی جی ساوتھ پنجاب محمد کامران نے ضلع لودھراں کے وزٹ کے دوران کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیوں کی بدولت امن و امان کی مثالی صورت حال قائم ہے ۔ ڈی پی او حسام بن اقبال نے پولیس لائنز میں ایڈیشنل آئی جی ساوتھ کا استقبال کیا۔ اور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے ایڈیشنل آئی جی کو سلامی پیش کی۔ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب نے یادگار شھداء پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں