واسا نادہندگان سے 50لاکھ روپے وصول، 123صارفین کے کنکشن منقطع

واسا نادہندگان سے 50لاکھ روپے  وصول، 123صارفین کے کنکشن منقطع

ملتان( وقائع نگار خصوصی ) منیجنگ ڈائریکٹر واسا چوہدری محمد دانش کی ہدایت پر سیوریج اور واٹر سپلائی بلوں کی ادائیگی نہ کرنے والے نادہندگان کیخلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے اور ریکوری افسروں کی کارکردگی کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ جاری ہے ۔

 گزشتہ روز تمام سرکل انچارجز نے 50 لاکھ 23 ہزار روپے کی وصولی کرنے ، 123 کمرشل اور گھریلو نادہندگان کے کنکشن منقطع کرنے ، 55صارفین کو گھریلو،17صارفین کو کمرشل اور 13 صارفین کی کیٹیگری تبدیل کرنے اور مسنگ کنکشن کے حوالے سے بل جاری کرنے کی رپورٹ پیش کی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں