تاجربرادری کامتنازعہ تنظیم سے کوئی تعلق نہیں، رانا ہاشم

تاجربرادری کامتنازعہ تنظیم سے کوئی تعلق نہیں، رانا ہاشم

ملتان(لیڈی رپورٹر)انجمن تاجران المکہ سنٹر کے صدر رانا ہاشم ، النگ حرم گیٹ پاک گیٹ کے صدر کامران بھٹہ۔۔۔

 صدر گلشن مارکیٹ راؤ لیاقت اور صدر شاہ رکن عالم چودھری شہباز اختر نے کہا ہے کہ ملتان کی اکثریتی مارکیٹوں کی تاجر تنظیموں کا چیمبر آف سمال ٹریڈرز نامی غیر نمائندہ تنظیم سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے ۔اس نام کی تنظیم جو کہ از خود زبردستی اور دھونس اور دھاندلی سے مارکیٹوں اور بازاروں کے انتخابات کراتی ہے وہ انتہائی متنازعہ، جانبدارانہ اور بدنیتی پر مبنی ہوتا ہے جس کی وجہ سے ملتان کی اکثر مارکیٹوں میں غیر نمائندہ افراد نمائندہ بن کر بیٹھے ہوئے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں