پولیس پارٹی پرفائرنگ، ایک ملزم گرفتار،3فرار

پولیس پارٹی پرفائرنگ، ایک ملزم گرفتار،3فرار

ملتان( کرائم رپورٹر ) پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے کے الزام میں چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

تفصیل کے مطابق قادرپورراں پولیس نے اے ایس آئی مظہر عباس نے بتایا کہ دوران ڈیوٹی ٹاٹے پور موڑ موجود تھے کہ اچانک دوموٹرسائیکلوں پر چار مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جو پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی،پولیس نے حق حفاظت جوابی فائرنگ کی گئی تو ملزمان کا ایک ساتھی قابو کرلیا جس کی شناخت زاہد کے نام سے ہوئی دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ،پولیس نے گرفتار ملزم کو تھانہ حوالات میں پابند سلاسل کردیا اور مقدمہ درج کرکے فرار ساتھیوں کے خلاف کارروائی شروع کردی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں