پینٹرز کاپبلسٹی بینرز، فلیکسز پر بھاری ٹیکس کیخلاف احتجاج

پینٹرز کاپبلسٹی بینرز، فلیکسز پر  بھاری ٹیکس کیخلاف احتجاج

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)پینٹرز اینڈ آرٹسٹ ایسوسی ایشن کے سرپرست محمد رمضان اشرف ودیگر عہداروں کا پبلسٹی بینرزاور۔۔

 فلیکسز پر بھاری ٹیکس کیخلاف احتجاج۔عہدیداروں کا کہنا تھا کہ کاروباری حضرات ان ظالمانہ ٹیکسز کی وجہ سے پبلسٹی بینراور فلیکس بنوانے سے ڈرتے ہیں جس سے ہمارے کاروبار تباہ ہو چکے ہیں، حکومت چھوٹے کاروباری حضرات کو سپورٹ کرنے کے بجائے بے جا ٹیکس لگا رہی ہے ، ظالمانہ ٹیکس ختم اور وال چاکنگ پر فوری پابندی ہٹاکر ہمیں جینے کا حق دیا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں