گندم تیار ،باردانہ نہ خریدار،کاشتکار مسائل کا شکار

گندم تیار ،باردانہ نہ  خریدار،کاشتکار مسائل کا شکار

باگڑسرگانہ(نامہ نگا)ملکی کسان بے تحاشہ مسائل کا شکار ،گندم تیار بار دانہ نہ خریدار، ملک کے مختلف حصوں میں موسم کے تیور بھی تبدیل ہو گئے ۔

جس کی وجہ سے کاشتکاروں کو بھاری نقصان کا اندیشہ پیدا ہو چکا ہے ،باردانے کا حصول کسانوں کے لیے انتہائی مشکل ہے ،حکومت کی جانب سے فی ایکڑ چھ بوری مقرر کرنا کسی مذاق سے کم نہیں۔ اور حصول کا طریقہ اس سے بھی بڑا مذاق ہے ،حکومت کا خریداری کا ہدف نہ ہونے کے برابر ہے جس سے مڈل مین آڑھتیوں کی چاندی ہو گئی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں