بجلی کا نظام درہم برہم،ہلکی سی بارش سے بندش معمول

 بجلی کا نظام درہم برہم،ہلکی  سی بارش سے بندش معمول

کچاکھوہ (نامہ نگار)پل مسافر گریڈ اسٹیشن سے منسلک 9 آر کے چکوکمیں بجلی کا نظام درہم برہم ۔۔۔

 ہلکی سی ہوااور بارش سے کئی کئی گھنٹے بجلی بند ، بجلی دور دراز علاقوں سے تقریباً 18 سے 20 کلومیٹر گھوم گھما کر پہنچتی ہے ،لمبائی کی وجہ سے خرابی معمول بن چکی ہے ۔اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری نائن آر کی بجلی ٹرانسمشن لائن 22 ٹن آر سے منسلک کی جائے تاکہ ادارے کو سرکاری تار کی بچت ہو سکے اور واپڈا ورکرز ہر وقت لائنوں کی مرمت کے بجائے دوسرے کام کر سکیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں