زرعی اراضی پر قبضہ سے منع کرنے پر مسلح ملزموں کا زمیندار پر تشدد

زرعی اراضی پر قبضہ سے منع کرنے  پر مسلح ملزموں کا زمیندار پر تشدد

گگو منڈی(نامہ نگار)زرعی اراضی پر قبضہ سے منع کرنے پر مسلح ملزموں نے زمیندار کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

چک نمبر361ای بی کا رہائشی زمیندار ذولفقار علی گھر میں موجود تھا کہ ملزم اﷲرکھا ،اﷲ دتہ ،صہیب ،لیاقت ،اویس ،سیف اﷲ ،ثنا ء اﷲ ،الطاف ،شان اسلحہ اور کلہاڑیوں سے مسلح ہوکر اس کی اراضی پر پہنچ گئے اور قبضہ کی نیت سے زمین کو پانی لگانا شروع کردیا،اطلاع پر ذوالفقار بھائیوں کے ہمراہ پہنچا تو ملزموں نے کلہاڑیوں اور پستول کے بٹ مار کر شدید زخمی کر دیااور قتل کی دھمکیاں دیں۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں