بارشوں کے پیش نظر انسداد ڈینگی سرگرمیاں تیز کرنیکا حکم

بارشوں کے پیش نظر انسداد ڈینگی سرگرمیاں تیز کرنیکا حکم

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان نے بارشوں کے پیش نظر آؤٹ ڈور اِن ڈور سرویلنس کو تیز کرنے ،صفائی ستھرائی اور ہاؤس کیپنگ پر زیادہ توجہ مبذول کرنے کا حکم دیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے ا نسداد ڈینگی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بارش کے پیش نظر انسداد ڈینگی سرگرمیوں، ہفتہ آگاہی برائے انسداد ڈینگی کے حوالے سے آگاہی سیشن،تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن،موبائل یوذرز،لاروا کی نشاندہی کیلئے لیبارٹری میں ٹیسٹ کیلئے بھیجوائے گئے نمونہ جات،آؤٹ ڈور اِن ڈور سرویلنس اور دیگر کارکردگی کے بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان نے کہا کہ ضلع وہاڑی کو ڈینگی فری برقرار رکھنے کیلئے انسداد ڈینگی ٹیمیں سرگرمیوں میں تیزی لائیں ،ہاٹ سپاٹس کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے ،سروس سٹیشنز، جوہڑوں، تالابوں، کمرشل عمارتوں، قبرستانوں، نرسریوں،کاٹھ کباڑ شاپ اور دیگر ہاٹ سپاٹس کو باقاعدگی سے چیک کریں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں