محنت کش کی بیٹی سے گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی

محنت کش کی بیٹی سے گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)مسلح افراد نے محنت کش کی مطلقہ بیٹی کو اٹھا لیا،گن پوائنٹ پر رات بھر زیادتی کرتے رہے ۔۔

، حالت غیر ہونے پرصبح گھر کے سامنے پھینک کر فرار پولیس نے متاثرہ خاتون کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا،اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ چکنمبر 148 ہے ایم ایل کے رہائشی محمد رمضان چانڈیہ کے گھر رات کے وقت عطا ء المحسن کھوسہ اپنے دیگر ساتھی امجد جندانی اور ایک نامعلوم کے ہمراہ رات گئے گھر میں داخل ہو گئے اور گن پوائنٹ پر اس کی مطلقہ بیٹی کو اٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں رات بھر اس کے ساتھ زیادتی کرتے رہے حالت غیر ہونے پر علی الصبح اسے گھر کے سامنے پھینک کر فرار ہو گئے پولیس دائرہ دین پناہ نے متاثرہ خاتون کے والد محمد رمضان چانڈیہ کی مدعیت میں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں