کوٹ ادو ، آوارہ کتوں کی بھر مار،گلیوں،سڑکوں پرمٹر گشت

کوٹ ادو ، آوارہ کتوں کی بھر مار،گلیوں،سڑکوں پرمٹر گشت

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ کی مبینہ غفلت،کوٹ ادوشہر میں آوارہ زخمی کتوں کی بھر مار،آوارہ کتے گلی محلوں اور۔۔

سڑکوں پر گشت،خواتین اور بچوں پر حملے ،کتوں کے کاٹنے کے واقعات بڑھ گئے ۔ ضلعی انتظامیہ و میونسپل کمیٹی انتظامیہ کی مبینہ غفلت اورلاپرواہی کے باعث شہرمیں آوارہ زخمی کتوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا،لائن پارآبادی محلہ غریب آباد،ضیائکالونی،بخاری روڈ،ریلوے سٹیشن،بس سٹینڈ اورپارکوں میں آوارہ زخمی کتوں نے ڈیر ے ڈال رکھے ہیں، مین شاہراوں اورگلی محلوں میں آوارہ کتوں کا مٹرگشت جاری ہے ،بچوں اورخواتین کوکاٹنے کے واقعات میں بھی اضافہ ہوگیا،مقامی انتظامیہ آوارہ کتوں کوتلف کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بن گئی۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنرکوٹ ادو سید منور عباس بخاری سمیت اسسٹنٹ کمشنرکوٹ ادو اصغراقبال لغاری چیف فیسر میونسپل کمیٹی ودیگراعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور کتوں کو تلف کرنے کامطالبہ کیاہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں