شہر یوں سے 7لاکھ روپے چھین لئے گئے ،9موٹر سائیکل چوری

  شہر یوں سے 7لاکھ روپے چھین لئے گئے ،9موٹر سائیکل چوری

راولپنڈی (خبر نگار)مختلف علاقوں سے 9موٹر سائیکل چوری ہو گئے ، لاکھوں روپے اور موبائل فونز چھین لئے گئے ۔

تھانہ سٹی پولیس کو عقیل نے بتایا کہ تین نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اسلحہ کی نوک پر 5لاکھ روپے ، 3موبائل فونز چھین لئے ۔ پیرودہائی پولیس کو حسن نے بتایا کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر 2موبائل فونز، 16ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔نیو ٹاؤن پولیس کو بلاول خان نے بتایا کہ شہباز نامی شخص نے 2لاکھ روپے چھین لئے ،پیرودہائی پولیس کو شفقت نے بتایا کہ گھر سے 347000 روپے چوری ہو گئے ،ریس کورس پولیس کو گلزیب نے بتایا کہ گھر سے 17لاکھ روپے ، سونا مالیتی15 لاکھ روپے چوری کر لیا گیا ۔ مقدمات درج کر لئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں