28 مئی کا دن ملکی تاریخ میں خصوصی اہمیت کا حامل ،شزہ فاطمہ

28 مئی کا دن ملکی تاریخ میں خصوصی اہمیت کا حامل ،شزہ فاطمہ

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر مملکت برائے آئی ٹی وٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ 28 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے ۔

اس دن پاکستان نے عالمی دباؤ کے باوجود ملکی سلامتی و تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا،28 مئی یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے دنیا پر ثابت کیا کہ پاکستانی ایک بہادر قوم ہیں انہیں کبھی جھکایا نہیں جا سکتا۔آج کے دن ہم ایٹمی پروگرام کے معمار ڈاکٹر عبدالقدیر خان، ان کی ٹیم اور تمام سائنسدانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کی حفاظت کے لئے پاک فوج و دیگر اداروں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جن کی کوششوں کی وجہ سے ہمارا وطن قائم و دائم ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں