ہری پور :گرلزسکول میں آتشزدگی، چھتیں، ریکارڈ ،فرنیچر جل گیا

ہری پور :گرلزسکول میں آتشزدگی، چھتیں، ریکارڈ ،فرنیچر جل گیا

ہری پور(آئی این پی،مانیٹرنگ ڈیسک) ہری پور میں گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول سریکوٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑکنے سے کمروں کی چھتیں ، ریکارڈ اورلکڑی کا فرنیچر جل کرخاکستر ہو گیا تاہم کوئی جان نقصان نہیں ہوا ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق سکول میں 600 طالبات موجود تھیں جن کو بحفاظت باہر نکال کر آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر تنویر احمد کی ہدایت پر ریسکیو 1122ہری پور کی فائر فائٹر ٹیم نے آپریشن میں حصہ لیا۔ڈپٹی کمشنر ہری پور نے میڈیا کو بتایا کہ محکمہ تعلیم نے نقصان کاتخمینہ لگانے کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جو اپنی رپورٹ اگلے دو دن میں پیش کرے گی ، وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آتشزدگی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ محکمہ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ واقعہ کی وجوہات سے متعلق رپورٹ دیں۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ تمام تعلیمی اداروں کا جائزہ لیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات نہ ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں