وفاقی وزیر چودھری سالک کا دورہ ایرانی سفارتخانہ ،ابراہیم رئیسی کی شہادت پر تعزیت

 وفاقی وزیر چودھری سالک کا دورہ ایرانی  سفارتخانہ ،ابراہیم رئیسی کی شہادت پر تعزیت

اسلام آباد ( خصوصی نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چو دھری سالک حسین نے پیر کو ایران کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور۔۔۔

 انہوں نے سابق ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی ، ایرانی وزیر خارجہ اور دیگر افراد کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہادت پر تعزیت کی۔ وزیٹرز بک میں اپنا تعزیتی پیغام ریکارڈ کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم ایرانی صدر کے انتقال پر غمزدہ ہے ۔ انہوں نے تمام مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں