باگڑ سرگانہ، نہر سدھنائی کنال پر پل خستہ حالی کاشکار

باگڑ سرگانہ، نہر سدھنائی کنال پر پل خستہ حالی کاشکار

باگڑ سرگانہ (نامہ نگار)ملتان جھنگ روڈ اڈہ پل باگڑسرگانہ کے مقام پر نہر سدھنائی کنال پرواقع پل خستہ حالی کاشکار،دونوں اطراف کے جنگلے۔۔

 خاصے پرانے ہو چکے ہیں ،کہیں سے ٹیڑھے تو کہیں سے ٹوٹ چکے ہیں ،اب تویہ حالت ہے یہ جنگلے کئی کئی فٹ اپنی جگہ چھوڑچکے ہیں جوبڑی گاڑیوں کے علاوہ رکشوں ،موٹر سائیکل سوارافراد کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں اور کسی بھی وقت کوئی بڑاحادثہ پیش آسکتا ہے ،بھاری بھر کم ٹریفک کی روانی سے نہرکاپورا پل کاپنے لگتا ہے لیکن کئی سال سے اس کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ، برسوں پہلے یہ پل اس وقت کی محدود ٹریفک اور ضروریات کے لیے بنایا گیا تھامگر آج ماضی کے مقابلہ میں ٹریفک کئی گنا بڑھ چکی ہے جو کسی طور بھی بے پناہ ٹریفک کے لیے کافی نہیں ہے ،اسی وجہ سے یہاں اکثر گاڑیاں پھنسی رہتی ہیں ،بار بار بجنے والے ہارن پیدل راہ گیروں کو روکنے اور ڈرانے کے لیے کافی ہوتے ہیں ۔عوامی حلقوں میاں محمدشاہدمیا ں علی رضا سرگانہ ،سکندرحیات ،ندیم صفدر،لیاقت علی ،شیخ عمران ودیگر نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ یہاں ضرورت اس امر کی ہے کہ اس انتہائی قدیم اور خستہ حال پل کی نہ صرف دوبارہ تعمیر کی جائے بلکہ اس کی چوڑائی کو دوگنا کیا جائے ،ٹریفک کی آسانی کے لیے پل کے ساتھ ملتان عبدالحکیم روڈ کے درمیان گول چکر بنایا جائے تاکہ ٹریفک کی ترتیب اور سمت درست ہو سکے ،ممکن ہو سکے تو اڈہ پل باگڑسرگانہ کے مقام پر ایک فل ٹائم ڈیوٹی دینے والے ٹریفک اہلکار کی تعیناتی کی جائے جو ٹریفک کے بہاوؤکو جاری و ساری رکھے ورنہ آئے روز ہونے والے حادثات کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہے گا اور انسانی جانوں کا ضیائع بڑھتا رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں