ساتھیوں کی فائرنگ سے زیرحراست ملزم شدید زخمی

 ساتھیوں کی فائرنگ سے زیرحراست ملزم شدید زخمی

ملتان( کرائم رپورٹر )تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقے پل مسوان کے قریب پولیس مقابلہ،قتل، اقدام قتل، پولیس مقابلوں، ڈکیتی، رابری اور ۔۔

دوران واردات قتل کے 18سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ زیر حراست ملزم محمد شاہد عرف جنید شوٹر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا ۔صدر شجاع آباد پولیس ملزم شاہد عرف جنید شوٹر کو برآمدگی کے بعد واپس لارہی تھی ۔جب مسوان پل کے قریب پہنچے تو 125 پر سوار 03 نامعلوم افراد نے اپنے ساتھی کو چھڑوانے کی غرض سے پولیس پر فائرنگ کر دی۔اسی دوران زیر حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہو گیا جبکہ حملہ آور ملزم اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔علاقے کی ناکہ بندی کروا دی گئی ہے اور فرار ملزموں کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے ۔زخمی ہونے والا زیر حراست ملزم تھانہ صدر شجاع آباد، راجہ رام اور شاہ شمس تھانہ میں قتل، اقدام قتل، پولیس مقابلوں، ڈکیتی، رابری اور دوران واردات قتل سمیت 18سے زائد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے ملزم کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں