بازار میں شاٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی، لاکھوں کا نقصان

بازار میں شاٹ سرکٹ سے  آگ لگ گئی، لاکھوں کا نقصان

لودھراں (سٹی رپورٹر)بازار میں شاٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی، دکانوں ،ریڑھیوں اور سٹالز میں رکھا لاکھوں کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔

تفصیل کے مطابق صبح چار بجے لودھراں شہر کے اکلوتے مین بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،پھر دیکھتے ہی دیکھتے منٹوں میں لاکھوں کے مال سے بھرے دو کلاتھ ہاؤس ،ایک شوز سٹور ،سات ہتھ ریڑھیاں اور چھ سٹالز جل کر راکھ ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں