ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ کا دورہ جہانیاں ہسپتال،سہولتوں کا جائزہ

ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ کا دورہ جہانیاں ہسپتال،سہولتوں کا جائزہ

جہانیاں(نمائندہ دنیا)ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب قمر زمان قیصرانی کا تحصیل ہسپتال جہانیاں کا دورہ ،طبی سہولیات ،سٹاف حاضری رجسٹرڈ ،ایمرجنسی، ایکسرے ،لیبارٹری اور میل فی میل وارڈز کا جائزہ لیا ۔۔۔

صفائی نظام کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں ۔ تفصیل کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب قمر زمان قیصرانی نے تحصیل ہسپتال جہانیاں کا دورہ کیا ،مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات ، سٹاف کی حاضری رجسٹرڈکا ریکارڈ ،ایمرجنسی وارڈز ،ایکسرے روم ،لیبارٹری ،میل، فی میل وارڈز میں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور انتظامیہ کو صفائی کانظام بہتر بنانے اور مریضوں کی بہتر طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں، بہترین انتظامات پر ایم ایس ڈاکٹر عمر غوری کی کارکردگی کو سراہا ،ڈاکٹرز کے ساتھ میٹنگ بھی کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری قمر زمان قیصرانی کا کہنا تھاکہ مریضوں کو تمام تر سہولیات اورادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ،سٹاف کی غفلت برادشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں