ڈی سی وہاڑی کا اچانک ضلعی ہسپتال کا دورہ،سہولتوں کا جائزہ

ڈی سی وہاڑی کا اچانک ضلعی ہسپتال کا دورہ،سہولتوں کا جائزہ

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے رات اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا انہوں نے ایمرجنسی وارڈ میں طبی سہولیات، ادویات ،ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری چیک کی اور صفائی کا معائنہ کیا۔۔۔

 ڈپٹی کمشنر نے مریضوں سے طبی سہولیات کی فراہمی بارے دریافت کیا جس پر مریضوں نے طبی سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا ڈپٹی کمشنر ایکسرے روم اور لیب کا بھی معائنہ کیا اورلیبارٹری میں ٹیسٹوں کی سہولیات کی جانچ پڑتال کی ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صحت کے شعبہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے ، ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے ائیر کنڈیشن کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ ایئر کنڈیشن سسٹم کو فعال رکھنے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے ادویات کے سٹور کا بھی وزٹ کیا انہوں نے ادویات کے سٹاک کو چیک کیا اور مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں