بھتیجے کاساتھیوںسے ملکرچچاپر تشدد،ناک کی ہڈی توڑدی

بھتیجے کاساتھیوںسے ملکرچچاپر تشدد،ناک کی ہڈی توڑدی

گگومنڈی(نامہ نگار)بھتیجے کاساتھیوں سمیت چچاپر تشدد،ناک کی ہڈی توڑدی۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں359ای بی کارہائشی عبدالشکوراوڈھ گھرمیں موجودتھاکہ۔۔۔

 رات نوبجے کے قریب اس کے بھتیجے محمداسلم اوڈھ نے فون پرکال کرکے عبدالشکور کو بلایا او ر اس کے پہنچتے ہی محمداسلم نے اپنے ساتھیوں یعقوب اوڈھ،اکرم،جمال اوڈھ،ابرار،سجاد،اشرف ساکنان100ای بی شیخ فاضل اور3نامعلوم کے ہمراہ اس پرڈنڈوں سوٹوں اورکلہاڑیوں سے تشددشروع کردیاجس سے عبدالشکوراوڈھ ڈلہولہان ہوگیااوراس کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی۔پندرہ پر کال کرنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزم فرار ہوگئے ۔متاثرہ عبدالشکورنے بتایاکہ محمداسلم میرابھتیجاہے جس کوشک تھاکہ میں اس باتیں لوگوں کوبتاتاہوں ۔پولیس نے عبدالشکور کی درخواست پر کارروائی شروع کردی ہے ۔ متاثرہ عبدالشکوراووڈنے ڈی پی اووہاڑی سے انصاف کی اپیل کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں