بلدیہ کی عمارات پر قبضہ،خزانہ کو سالانہ لاکھوں کا نقصان

بلدیہ کی عمارات پر قبضہ،خزانہ کو سالانہ لاکھوں کا نقصان

شجاع آباد(نامہ نگار،سٹی رپورٹر)شہر کے دل میں واقع بلدیہ کی ملکیتی قیمتی عمارات پر کئی سال سے سرکاری اور ۔۔۔

غیر سرکاری لوگوں کا قبضہ، سرکار ی خزانہ کو سالانہ لاکھوں روپے کا نقصان، بارہا نشاندہی کے باوجود ڈپٹی کمشنر قبضہ واگزار کرانے سے قاصر، عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ ، چیف سیکرٹری اور کمشنر ملتان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کئی برسوں سے شہر کے دل میں واقع بلدیہ کی ملکیتی اسسٹنٹ کمشنر آفس میں موجود ٹریفک ڈرائیونگ سکول اور لائسنس برانچ، بلدیہ میں ٹریفک پولیس کی چالان برانچ، سابقہ تانگہ سٹینڈ پر تھانہ سٹی اور پرانی تھانہ سٹی کی عمارت پر پہلے عوام اور اب پولیس کاقبضہ ہے ۔ قبل ازیں دس برس سے زیادہ بلدیہ میں موجود سپورٹس کمپلیکس پر نادرا کا بھی قبضہ رہا ۔ ان تمام عمارات کو نہ صرف بغیر باضابطہ اجازت اور کرائے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے بلکہ بجلی کا استعمال کرتے ہوئے ایئر کنڈیشن بھی چلائے جا رہے ہیں اور بل کی مد میں کبھی ایک روپیہ بھی جمع نہیں کرایا گیا۔ موجودہ ڈپٹی کمشنر ملتان بارہا نشاندہی کے باوجود عملی اقدامات اٹھانے سے قاصر ہیں۔عوامی اور سماجی حلقوں نے وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر ملتان سے اپیل ہے کہ سرکاری عمارات کا سابقہ مکمل کرایہ وصول کیا جائے یا پھر ان عمارات کو خالی کراکر نیلامی کے ذریعے دیرینہ خواہش مند تاجروں کو کرایہ پر دیا جائے تاکہ سرکار کے خزانے کو مزید نقصان نہ پہنچے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں