آٹا اورمیدہ 30فیصد سستا،بیکری اشیا تاحال مہنگے داموں فروخت

آٹا اورمیدہ 30فیصد سستا،بیکری  اشیا تاحال مہنگے داموں فروخت

خان گڑھ (سٹی رپورٹر)آٹے اور میدے کی قیمتوں میں 30 فیصد کمی کے باوجود ڈبل روٹی ،بسکٹ سمیت دیگر بیکری اشیاء کے دام کم نہ ہوسکے ، مالکان کی لوٹ مار جاری، کوئی پرسان حال نہیں۔

 شہریوں کے مطابق جب آٹا 650 سے 1400 کا ہوا تو 20 والا بسکٹ 40 کا کر دیا، 55 والی ڈبل روٹی 90 روپے کی کر دی۔ شہریوں اور دیہی عوام کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نے آٹا اور میدے کا ریٹ تو کم کر دیا مگر کمپنیوں نے ریٹوں میں کمی نہیں کی۔ شہریوں اور دیہی علاقوں کے عوام نے حکومت ،انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح نان اور روٹی کے ریٹ کم کئے ، اسی طرح بیکری مصنوعات کے ریٹ بھی کم کئے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں