پٹرولیم مصنوعات سستی ، ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ

پٹرولیم مصنوعات سستی ، ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ

وہاڑی (نمائندہ دنیا )پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں خود ساختہ اضافہ، لڑائی جھگڑے معمول، مسافر رل گئے ، کمشنر ملتان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے باوجودشہر اور دوسرے اضلاع میں چلنے والی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں رواں ماہ از خود اضافہ کردیا گیا۔مسافروں کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ چند روزقبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی لیکن اس کے باوجود ٹرانسپورٹرزنے خود ساختہ اضافہ کردیا ہے جبکہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ہے ، جنرل بس سٹینڈ سے مضافاتی علاقوں اور دوسرے اضلاع میں چلنے والی ٹرانسپورٹ سمیت رکشہ ڈرائیوروں نے بھی سیکرٹری ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی عدم دلچسپی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سٹاپ ٹو سٹاپ کرائے میں غیر معمولی اضافہ کر دیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں