پولیو مہم کی تیاریاں،10لاکھ بچے ہدف

پولیو  مہم  کی  تیاریاں،10لاکھ  بچے  ہدف

ملتان ( وقائع نگار خصوصی ،لیڈی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ ؤرضوان قدیر نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام 3 روزہ خصوصی پولیو مہم کا 3 جون سے آغاز ہوگا ۔۔۔

مہم کے دوران محکمہ صحت کی جانب سے 10 لاکھ سے زائد بچوں کو گھر گھر پولیو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محکمہ صحت کے آفس میں پولیو انتظامات بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق ،اسسٹنٹ کمشنر صدر عامر افتخار اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل قیصرانی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا کہ پولیو مہم کیلئے موبائل ٹیمیں تشکیل ،عوامی مقامات پر کیمپ لگائے جائیں گے ۔وطن عزیز سے پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔رضوان قدیر کا کہنا تھا کہ پولیو مہم میں تعاون نہ کرنے والے والدین کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اس سلسلے میں مہم کو کامیاب بنانے کیلئے لیڈی ہیلتھ ورکرز، محکمہ صحت ویکسی نیٹرز کی خصوصی تربیت بھی کرائی گئی ہے ۔رضوان قدیر کا مزید کہنا تھا کہ ہر ہسپتال، ڈسپنسری، بس سٹینڈ ، ویگن سٹینڈ اور ریلوے سٹیشن پر پولیو کی ٹیمیں موجود ہیں گی۔ شہری ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں