چوک میتلا :ساتھیوں کی فائرنگ سے گرفتار2 ڈاکو زخمی

چوک میتلا :ساتھیوں کی فائرنگ سے گرفتار2 ڈاکو زخمی

میلسی،چوک میتلا،کرم پور (نامہ نگار،سٹی رپورٹر) ساتھیوں کی فائرنگ سے گرفتار2 ڈاکو زخمی ہوگئے ۔۔۔

تھانہ ٹبہ سلطان پور نے سنگین وارداتوں میں ملوث سلطان گینگ کے سرغنہ سمیت دو ملزم محمد سلطان اور افراہیم سکنہ چک نمبر 119دس آر کو گرفتار کیا تھا انکو ریکوری کے لئے لے جا رہے تھے کہ اچانک تین نامعلوم ان کے ساتھیوں نے پولیس کی حراست سے چھڑانے کے لیے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں دونوں ڈاکو زخمی ہو گئے زخمی ڈاکوؤں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ایس ایچ او راشد ندیم جٹ نے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کا رہنا مشکل کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں