گھر سے طلائی زیورات 55ہزارروپے نقدی چوری

گھر سے طلائی زیورات  55ہزارروپے نقدی چوری

ملتان(کرائم رپورٹر)سٹی شجاع آباد کے علاقے چوروں نے شہری کے گھر سے طلائی زیور ات اور55ہزار روپے نقدی چوری کرلی۔

، پولیس نے اطلاع پاکر کارروائی شروع کردی ہے ۔ محلہ دوگراں والی کے رہائشی محمد شیریار نے پولیس کو اطلا ع دی کہ اہلخانہ کے ہمراہ گھر سویا ہواتھا ،صبح نیند سے بیدار ہوئے تو کمروں کے دروازے کھلے ہوئے تھے ،شک ہونے پر سامان کی پڑتال کی تو تین تولہ طلائی زیورات اور 55ہزار روپے نقدی غائب تھی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر وقوعہ کی بابت کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں