کار سرکار میں مداخلت پر چار افراد کے خلاف مقدمہ

کار سرکار میں مداخلت پر  چار افراد کے خلاف مقدمہ

ملتان(کرائم رپورٹر) کار سرکار میں مداخلت پر چار افراد کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

صدر تھانہ جلالپور پولیس کو ایس ڈی او راؤمحمد شاکر نے بتایا کہ دوران چیکنگ واپڈا ٹیم نے بجلی چوری کرتے ہوئے ملزم اختر کو پکڑلیا جس نے اپنے تین نامعلوم ساتھیوں کی مدد سے واپڈا ٹیم کو زدوکوب کیا اور نقدی و موبائل چھین لیااور کار سرکار میں مداخلت کی اور فرار ہوگئے ۔پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں