شدید گرمی میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی شکایات سنٹرز میں سٹاف الرٹ

شدید گرمی میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی  شکایات سنٹرز میں سٹاف الرٹ

ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر رانا محمد ایوب خان نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت مسلسل بڑھنے کے۔۔

 باعث بجلی صارفین کی سہولت کے لئے بلاتعطل ترسیل جاری ہے ۔ 220سے زائد سب ڈویژنل ،ڈویژنل اور سرکل شکایات سنٹر ز میں سٹاف کو الرٹ کردیاگیاہے ۔ فرنٹ لائن پر کام کرنے والے میپکو لائن سٹاف کی ٹیمیں شدید گرم موسم میں بھی کھمبوں /تاروں اور ٹرانسفارمرز کی شکایات رفع کررہے ہیں اور صارفین کے مسائل حل کررہے ہیں ۔ میپکو ریجن میں بجلی بندش کے تمام پرمٹ منسوخ کئے گئے ہیں اور ہیٹ ویو کی لہر کو مدنظر رکھتے صارفین کو گرمی سے بچانے کے لئے بلاتعطل بجلی کی ترسیل جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں