گیس سے لوڈ ٹریلر، ٹرک میں تصادم ،ڈرائیور جاں بحق

گیس سے لوڈ ٹریلر، ٹرک میں تصادم ،ڈرائیور جاں بحق

جودھ پور بارہ میل(نمائندہ دنیا )کبیروالا جھنگ روڈ پر ٹائر پھٹنے سے ایل پی جی سے بھرا ہوا ٹریلر اور ٹرک ٹکرا گئے۔

 ، ٹریلر ڈرائیور جاں بحق ہوگیا ،،گاڑیوں کو آگ لگ گئی روڈ کئی گھنٹے بند رہا،مسافر خوار ہوتے رہے ، حادثہ ٹریلر کا ٹائر پھٹنے سے پیش آیا جس کے نتیجہ میں آگ بھڑک اٹھی ٹرک مکمل طور پر جل گیا ،ٹریلر کا فرنٹ کیبن بھی مکمل تباہ جس کے نتیجہ میں ٹریلر کا ڈرائیور شکیل موقع پر جان کی بازی ہار گیا،حادثہ ٹریلر کے ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں