بورے والا :اراضی کے تنازع پر شہری قتل،4زخمی

بورے والا :اراضی کے تنازع پر شہری قتل،4زخمی

بورے والا ( نمائندہ دنیا)نواحی گاؤں 457ای بی میں زمین کے تنا زع پر ایک شخص قتل ، 4سے زائد زخمی ہو گئے ۔

 ایک درجن سے زائد مسلح افراد نے حملہ کر کے شہزاد کو قتل اور باقی افراد پر تشدد کی انتہا کر دی ۔ تفصیل کے مطابق محمد جاوید اپنے والدین اور دیگر عزیز و اقارب کے ساتھ گھر پر موجود تھا کہ457ای بی کے ہی رہائشی عبدالجبار اور اس کے ساتھیوں نے حملہ کر دیا ،ملزموں نے دوران حملہ اسلحہ،سوٹوں اور کلہاڑیوں کا بے دریغ استعمال کیا جس کی زد میں آ کر شہزاد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ مقتول کے والد سمیت چار سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے ۔مقتو ل کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تھانہ صدر پو لیس نے مقتو ل کے بھائی محمد جاوید کی مدعیت میں اندراج مقدمہ کے بعد مزید کارروائی شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں