چلڈرن ہسپتال میں 3منزلہ انکو بیٹرو وارڈ بنانے کا فیصلہ

چلڈرن ہسپتال میں 3منزلہ انکو بیٹرو وارڈ بنانے کا فیصلہ

ملتان(لیڈی رپورٹر)جاپانی این جی او جائیکا کی جانب سے چلڈرن ہسپتال ملتان میں تین منزلہ ٹاور بنانے کی تجاویز سامنے آئی ہیں واضح رہے کہ جائیکا کے وفد نے کچھ روز قبل چلڈرن ہسپتال ملتان کا دورہ کیا تھا ۔۔۔

اس دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال کے تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا ہسپتال میں مریضوں کے بڑھتے ہوئے رش کے پیش نظر جائیکا کے وفد نے یہ تجاویز تیار کی ہیں کہ ہسپتال کی ڈاکٹرز پارکنگ کو فرنٹ پر منتقل کیا جائے گا اور اس جگہ پر تین منزلہ ٹاور بنایا جائے گا اور اس ٹاور میں 50 بیڈز پر مشتمل انکوبیٹر وارڈ بنایا جایا جائے گا کیونکہ ہسپتال میں اس وقت صرف 8 انکوبیٹرز ہیں جو کہ مریضوں کی تعداد کے پیش نظر انتہائی کم ہیں اسی طرح ٹاور میں وینٹی لیٹرز کی تعداد کو بھی بڑھایا جائے گا تاکہ انتہائی سیریس مریض بچوں کو وینٹی لیٹرز کے حوالے سے بھی کوئی مشکلات پیش نہ آئیں۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں