میلسی ہسپتال،ایم ایس سے مذاکرات، پینا فلیکسز اتار دئیے گئے

میلسی ہسپتال،ایم ایس سے مذاکرات، پینا فلیکسز اتار دئیے گئے

میلسی (نامہ نگار )تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی کے ایم ایس اور پی ایم اے کے عہدے داروں کی جانب سے 4 شہریوں کے متنازعہ پینا فلیکسز آویزاں کرنے کا تنازع۔۔۔

میلسی کے معززین نے ڈاکٹرز کمیونٹی اور ٹی ایچ کیو کے عملے سے مذاکرات کے بعد مذکورہ پینافلیکسز اتروا دیئے ۔تفصیل کے مطابق مرکزی تنظیم انجمن تاجران کے بانی چیئرمین وسیم احمد شیخ،صدر سید شیراز حسین کاظمی ایڈووکیٹ ودیگر تنظیموں کے عہدیداروں اور ممبران نے ایم ایس ڈاکٹر مظہر اقبال اور پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر ثنا اللہ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر بشیر احمد و دیگر سے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان کے دورہ میلسی کے دوران ہونے والے واقعات اور اس کے نتیجے میں چار شہریوں کے خلاف ڈاکٹرز کی جانب سے متنازعہ پینا فلیکسز آویزاں کئے جانے بارے مذاکرات کئے اور ابتدائی طور پر قابل اعتراض پینافلیکسز اترانے کی استدعا کی جس پر ڈاکٹرز نے فوری فلیکسز اتروا دیئے ،شہریوں کے ہسپتال سے وابستہ مسائل اور ان کی شکایات بارے موثر میکینزم بنانے اور ہسپتال کے عملہ اور ڈاکٹرز کی عزت نفس کو ہر حال میں یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ صدر مرکزی تنظیم انجمن تاجران سید شیراز حسین کاظمی اور صدر پریس کلب سید عزیز اللہ شاہ طاہر نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے ڈاکٹرز کمیونٹی کے ساتھ مل کر جدوجہد کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں