ترقیاتی منصوبوں کو شفاف اوربروقت مکمل کرنے کی ہدایت

ترقیاتی منصوبوں کو شفاف اوربروقت مکمل کرنے کی ہدایت

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ انعم حفیظ کا ۔

ضلع کوٹ ادو میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام اور میٹریل کے معیار کو چیک کرنے کے لئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ انعم حفیظ نے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے کوٹ ادو، قصبہ گجرات،سناواں اور غازی گھاٹ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو معائنہ کیا، انہوں نے تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والے میٹریل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کاموں میں میٹریل کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، کام کی رفتار تیز کی جائے ۔مالی سال 24-23 میں جاری ہونے والے تمام فنڈز کو استعمال کیا جائے ، متعلقہ محکموں کے افسر روزانہ کی بنیاد پر ترقیاتی منصوبوں کو معائنہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے واضح احکامات ہیں کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں