عوامی سہولت کے پیش نظر 4مویشی منڈیاں قائم ، عبدالرئوف

عوامی سہولت کے پیش نظر 4مویشی منڈیاں قائم ، عبدالرئوف

لودھراں (سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لودھراں عبدالرؤف مہر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کامران ممتاز کی عیدالاضحیٰ کے حوالے سے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس میں شرکت۔ ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس لودھراں کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

 اجلاس میں ضلع بھر کے ممبران ضلعی امن کمیٹی شریک ہوئے ۔ اجلاس میں عید الاضحی کے حوالے سے امن وامان برقرار رکھنے ، قربانی کے جانوروں کی کھالیں اکٹھی کرنے بارے اجازت نامہ کے حصول، آلائشیوں کی بروقت تلفی بارے اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر نے کہا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی عیدالاضحی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت نامہ حاصل کرنے والی تنظیمیں اور افراد قربانی کے جانوروں کی کھالیں اکٹھی کر سکیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ضلع بھر میں چار مقامات پر عوام کی سہولت کے پیش نظر مویشی منڈیاں قائم کی گئیں ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں