ملتان کی انٹرنیشنل کرکٹر سکھاں فیض کا اعزاز،پی سی بی وومن امپائر پینل میں شامل

ملتان کی انٹرنیشنل کرکٹر سکھاں فیض کا اعزاز،پی سی بی  وومن امپائر پینل میں شامل

ملتان(خصوصی رپورٹر )ملتان کی انٹرنیشنل وومنز کرکٹر سکھاں فیض کا اعزاز۔ پی سی بی وومن پینل امپائرز میں شامل کر لیا گیا۔

سکھاں فیض کو آسٹریلیا میں وومنز ورلڈ کپ 2009ء کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل ہے زکریا یونیورسٹی ملتان میں جاب سے پہلے سکھاں فیض بحیثیت ایتھلیٹ اور کرکٹر بھی بی زیڈ یو کیلئے میڈلز جیت چکی ہیں۔ سکھاں فیض زکریا یونیورسٹی ملتان ٹیم کی کوچ رہ چکی ہیں ۔ان کی تربیت یافتہ ٹیموں ہائر ایجوکیشن وومنز کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے سکھاں فیض کی آج کل خدمات سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کی گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں