گھر میں گھسنے والا ملزم فرار صلح نہ کرنے پر سر پھاڑ دیا

گھر میں گھسنے والا ملزم فرار   صلح نہ کرنے پر سر پھاڑ دیا

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر ،نامہ نگار )چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرکے گھر میں گھسنے والا شخص اہلخانہ کی آنکھ کھلنے پر فرار صلح کی کوشش ناکام ہونے پر اینٹ مار کر سر پھاڑ دیا مقدمہ درج احسانپور کے رہائشی سعید اختر مشوری گھر میں سویا ہوا۔

تھا رات کے پچھلے پہر محمد آصف نامی شخص چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں گھس کر بیوی شازیہ بی بی کے سرہانے کھڑا تھا آنکھ کھلنے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا پہچانے جانے پر منتیں ترلے کرنے لگا ساتھیوں کے ہمراہ آگیا صلح نہ کرنے پر اینٹ مار کر لہو لہان کردیا جس پر تھانہ دائرہ دین پناہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں