لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹلائزیشن کا آغاز کردیا گیا،فیضان احمد

لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹلائزیشن کا آغاز کردیا گیا،فیضان احمد

ملتان (وقائع نگار خصوصی )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فیضان احمد ریاض نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر شہریوں کو براہ راست ریلیف فراہم کرنے کے لیے پراپرٹی ریکارڈ اور مشترکہ کھیوٹوں کی تقسیم کے حوالے سے لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹلائزیشن کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

عوام کو ریلیف دینے کے لیے مشترکہ کھیوٹوں کی تقسیم کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے جس سے عرصہ دراز سے اراضی تنازعات کا خاتمہ ممکن ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کمپیوٹرائزڈ اور مشترکہ کھیوٹوں کی تقسیم بارے ریونیو سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیمینار میں پنجاب لینڈ ریکارڈ ریونیو اتھارٹی کے حکام سول سوسائٹی اور تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں