پی ایچ اے ملازمین عید پر ڈیوٹی دینگے ،حافظ اسامہ

پی ایچ اے ملازمین عید پر ڈیوٹی دینگے ،حافظ اسامہ

ملتان (وقائع نگار خصوصی )ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس پی ایچ اے ملتان حافظ اُسامہ نے کہا ہے کہ ڈی جی پی ایچ اے ملتان کے احکامات کی روشنی میں پی ایچ اے ملتان کے آفیسرز اور ملازمین عید کے ایام میں ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے ۔

سکیورٹی گارڈ ز اور مالیوں سمیت دیگر ملازمین پارکوں، چوکوں اور گرین بیلٹس پر فرائض سر انجام دیں گے ۔ انجینئرنگ برانچ عید کے ایام میں پارکوں میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے ۔ہارٹیکلچر برانچ پارکوں اور گرین بیلٹس پر پودوں کو پانی کی فراہمی اور تزئین و آرائش کے امور سر انجام دیں گے ۔آئی ٹی برانچ پارکوں میں سکیورٹی کیمرہ کو فعال رکھنے کے لئے کام کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں