ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اور سول جج کا دورہ سنٹرل جیل

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اور سول جج کا دورہ سنٹرل جیل

ملتان(کرائم رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا سول جج کے ہمراہ سنٹرل جیل کا دورہ کچن کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کی عیادت کی،4معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث اسیروں کو رہا کردیا۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ شب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سینئر سول جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ دفعہ30کے ہمراہ سنٹرل جیل ملتان کا دورہ کیا،دورہ کے دوران ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کچھ اسیروں کو چیک کیا،ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی گئی اور اسیروں کے مسائل سنے ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی جرائم میں ملوث چار اسیروں کو رہا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں