تاوان کیلئے اغوا ہونیوالا 3ماہ بعد سندھ سے بازیاب

تاوان کیلئے اغوا ہونیوالا 3ماہ بعد سندھ سے بازیاب

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار )تھانہ صدر پولیس نے اغوا برائے تاوان کے مغوی کو تین ماہ بعد سندھ کے علاقے سے بازیاب کروا لیا ،کچے کے ڈاکو مسجد کے قاری محمد مشتاق کو کوٹ ادو سے اغوا کر کے لے گئے تھے۔

کچہ کے ڈاکوؤں نے مسجد کے قاری کو اغوا کر کے ورثا سے پچاس لاکھ تاوان مانگ رکھا تھا ڈاکو مغوی قاری مشتاق کو زنجیروں میں جکڑ کر تشدد کی ویڈیوز بھی ورثا کو بھیجتے رہے اور سوشل میڈیا پر بھی وائرل کر دی جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید حسنین حیدر کی ہدایت پر مقدمہ درج کر کے ایس ایچ او صدر زوار حسین رند نے ٹیکنیکل ٹیم کی مدد سے کالر کا پتہ لگایا اور لوکیشن ٹریس کی جس سے معلوم ہوا ڈاکو مغوی کو سندھ میں کچے کے علاقے میں لے گئے ہیں ایس ایچ او صدر نے ریڈنگ ٹیم تشکیل دے کر سندھ کے علاقے میں ریڈ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں