مویشی منڈی : جانور موجود ، خریدار غائب، مالکان پریشان

مویشی منڈی : جانور موجود ، خریدار غائب، مالکان پریشان

باگڑسرگانہ(نامہ نگار) مویشی منڈیوں میں جانوروں کے انبار خریدار نہ ہونے کے برابر مالکان انتہائی پریشانی کاشکار دیہی علاقوں میں بھی قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کا عمل سست روی کا شکار ہے۔

چھوٹی بڑی مویشی منڈیوں میں جانوروں کے انبار لگ چکے ہیں جب کہ ان کو خریدنے والے گاہکوں کی تعداد انتہائی کم نظر آ رہی ہے دیہی علاقہ جات میں مقامی مزدور پیشہ افراد قربانی کے لیے جانور پالتے جو منافع بخش کار وبار سمجھا جاتا تھا کہ وہ تین چار قربانی کے جانور پال کر عید کے موقع پر فروخت کر دیتے جس سے ان کے گھروں کا نظام بھی سال بھر چلتا رہتا اور اسی رقوم میں سے آئندہ سال کے لیے چند چھوٹے جانور بھی خرید لیتے مہنگائی کی وجہ سے مویشی منڈیوں میں جانوروں کے انبار لگ چکے ہیں جانوروں کی قیمتیں سن کر گاہک پریشان ہو جاتے ہیں منڈیوں اور مقامی دیہی علاقوں میں خریداری میں خاصی سست روی دیکھی جا رہی ہے مالکان کی جانب سے جانوروں کی جو ڈیمانڈ کی جا رہی ہے اس پر کوئی گاہک بھی پورا نہیں اتر رہا جس کی وجہ سے گاہک اور جانوروں کے مالکان دونوں اپنی اپنی جگہ پریشان ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں