بدبخت بیٹے کا اہل خانہ کے ہمراہ والدین پر تشدد

بدبخت بیٹے کا اہل خانہ کے ہمراہ والدین پر تشدد

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر )بدبخت بیٹے کا اہل خانہ کے ہمراہ جائیداد میں حصہ نہ دینے پر معمر والدین پر تشدد’ منت سماجت کرکے جان چھڑوائی’ تحریری شکایت کے باوجود پولیس کا بدبخت بیٹے کے خلاف مقدمہ اندراج کرنے سے گریز۔

تفصیل کے مطابق غریب آباد کی رہائشی حمیدبی بی نے پولیس کو دی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیا کہ وہ اپنے شوہر دلبرحسین اور بیٹے کے ہمراہ گھر پر موجودتھی کہ اسی دوران بڑا بیٹا محمدافضل اپنی بیوی بچوں کے ہمراہ آگیا اور آتے ہی جائیداد میں حصہ نہ دینے پر لڑائی جھگڑا کرتے ہوئے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ اسی دوران گھر پر موجود شوہر دلبرحسین نے اسے بچانے کی کوشش کی توبیٹے نے بہوبچوں سمیت اسے بھی تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ گھر میں توڑ پھوڑ کی۔ دوران کشمکش گھر میں موجود چھوٹے بیٹے محمدبابر کا موبائل فون بھی چھین لیا۔ منت سماجت کرکے جان چھڑوائی۔ پولیس نے متاثرہ حمیدبی بی کی تحریری شکایت کے باوجود تاحال تشدد کے مرتکب بیٹے کے خلاف مقدمہ کا اندراج نہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں