نشئی کی لاش ملنے پر علاقہ ایس ایچ او کیخلاف کارروائی کافیصلہ

نشئی کی لاش ملنے پر علاقہ ایس  ایچ او کیخلاف کارروائی کافیصلہ

ملتان (کرائم رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر ملتان نے ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کو نشے کے عادی افراد کو ڈرگ سنٹرز میں داخل کرانے کی ہدایات جاری کردیں سی پی او کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق نشے کی وجہ سے اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔

 ایسے ا فراد کو بچانے اور اموات کے تدارک کے لئے ڈرگ سنٹرز قائم کئے گئے تمام ایس ایچ اوز اپنے علاقوں کے وزٹ کریں نشے کے عادی افراد کو علاج معالجہ کے لئے ڈرگ سنٹرز میں جمع کرائیں ایس ایچ اوز کی کارکردگی کو چیک کیا جائے گا ۔ اگر کسی ایس ایچ او کے علاقے سے نشئی کی لاش ملی تو اس کیخلاف ایکشن لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں