عید الاضحی پر بلا تعطل بجلی فراہمی کے احکامات جاری

عید الاضحی پر بلا تعطل بجلی فراہمی کے احکامات جاری

ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر ناصر ایاز خان گرمانی نے عیدالاضحی کے موقع پر میپکو ریجن میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

اور کہا کہ عیدالاضحی کے تینوں روز  زیرو لوڈمینجمنٹ ہوگی اور گھریلو صارفین کو تسلسل کے ساتھ چوبیس گھنٹے بجلی فراہم کی جائیگی۔17تا19جون کے دوران صارفین کی شکایات کے ازالے کیلئے میپکو کی ٹیموں کو الرٹ کردیاگیاہے جو تین شفٹوں میں فرائض سرانجام دیں گی۔ میپکو ہیڈ کوارٹر کے پاور کنٹرول سنٹر میں گریڈ19اور گریڈ20کے افسران بجلی فراہمی کی مانیٹرنگ کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں